پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے مابین دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔
#پشاور | گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں #خادم_حرمین_شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوستانہ بات چیت ہوئی، اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں اور ان کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/xOqaCUasW5
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) July 16, 2026
بیان کے مطابق ’اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘









