Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت، مذاکرات کی بحالی پر زور

بیان میں حملوں کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے بحرین، کویت اور اردن پر ایران کے بلا جواز اور مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے، انہیں خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔‘
بیان میں ہر قسم کی فوجی کشیدگی کے فوری خاتمے اور ایران کے اقدامات کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا گیا۔
تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے، مذاکرات کی بحالی، علاقائی سالمیت اور استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
 سعودی عرب نے ایرانی جارحیت کے خلاف کسی بھی اقدام میں برادر ملکوں کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے جمعرات کی صبح بحرین، کویت اور اردن پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکہ نے ایران کے اندر مزید گہرائی تک فوجی کارروائیاں کیں اور تہران کے خلاف بحری ناکہ بندی سخت کر دی۔ 

 

شیئر: