Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن میں 132 پارکس اور باغات، سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی

یہاں پہاڑی پاکوں کے ساتھ وسیع سبزہ زار بھی موجود ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
الجوف کے پارکوں اور باغات میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الجوف ریجن اپنے دلکش اور خوبصورت مناظر کے باعث مشہور ہے، یہاں پہاڑی پاکوں کے ساتھ وسیع سبزہ زار بھی موجود ہے۔
الجوف میونسپلٹی نے موسم گرما میں سیاحوں اور وزیٹرز کے خیر مقدم کے لیے پارکوں اور عوامی مقامات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا ہے۔ ان میں ریسٹ رومز، فیملی سیٹنگ ایریا، چلڈرن پلے گراونڈ، واکنگ اور سائیکلنگ کے لیے علیحدہ ٹریکس، کیفے، ریستوران اور فوڈ ٹرکس شامل ہیں تاکہ وزیٹرز کے تجربے کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔
خطے کی کمشنریوں میں فیملیز اور افراد کے خیرمقدم کے لیے 20 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر 132 پارکس اور سر سبز مقامات تیار کیے گئے ہیں۔

معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت میونسپلٹی کی مینٹینس ٹیمیں ان مقامات پر ترقیاتی منصوبوں اور معمول کی دیکھ بھال کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کا مقصد آپریشنل کارکردگی، سیفٹی، سکیورٹی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ وزیٹرز کو ایک پرکشش اور مثالی تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

شیئر: