Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے صریح حملوں کی شدید مذمت کی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو کویت کے ہم منصب شیح جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت اور خطے کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے والے ایران کے صریح حملوں کی مذمت کی۔
وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

شیئر: