سعودی وزیر خارجہ سے انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ملاقات
سٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی صورتحال، انرجی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
