سعودی وزیر خارجہ جی سی سی، امریکہ اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے
منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ہم منصب نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کی رات جی سی سی، امریکہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق منامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزارتی اجلاس میں جی سی کے رکن ملکوں اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک تعاون اور مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جو خلیجی ملکوں کے دورے پر ہیں، متحدہ عرب امارات اور کویت کے بعد اپنے دورے کا آخری مرحلے میں بحرین پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ جمعرات کو خلیج تعاون کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
