Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی نائب صدر کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی ایشوز پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  پیر کو فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ  اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حالیہ صورتحال، فلسطینی عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے جوائنٹ ایکشن کو آگے بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق فلطسینی نائب صدر نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی، جس میں مغربی کنارے میں 34 نئی بستیوں کی تعمیر کا حالیہ اعلان شامل ہے۔
حسین الشیخ نے ایرانی جارحیت کی مذمت کی، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ملکوں کے ساتھ فلسطینیوں کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: