Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کا غزہ میں کے ایس ریلیف سرجری پروجیکٹ کا جائزہ

ہسپتال اہلکاروں اور میڈیکل سٹاف نے منصوبے پر عمل درآمد کے مراحل سے ٹیم کو آگاہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیرٹییج کی ٹیم، جو غزہ کی پٹی میں سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی شراکت دار ادارہ ہے، نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری سعودی مہم کے تحت القدس ہسپتال اور الاھلی عرب ہسپتال میں ہنگامی سرجری منصبوبے کا جائزہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس دورے کے دوران ٹیم نے سرجری کے معاملات کا جائزہ لیا اور القدس ہسپتال اور الاھلی عرب ہسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔
ہسپتال اہلکاروں اور میڈیکل سٹاف نے منصوبے پر عمل درآمد کے مراحل سے ٹیم کو آگاہ کیا اور سرجری کے لیے انتظار کرنے والے مریضوں کی طویل فہرستوں کو کم کرنے اور ہنگامی سرجری کے کیسز سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اس منصوبے کے اہم کردار کو نمایاں کیا۔
طبی ٹیموں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کی جانب سے کے ایس ریلیف کے ذریعے فراہم کیا جانے والا یہ منصوبہ شعبہ صحت کے لیے انتہائی ضرورت کی ترجمانی کرتا ہے اور وسائل کی شدید کمی کے باوجود ہسپتالوں کو اپنی طبی خدمات جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ منصوبہ مملکت کے عظیم انسانی کردار کی عکاسی کرتا ہے جسے کے ایس ریلیف کی جانب سے ادا کیا جا رہا ہے جو بحران کے وقت فلسطینی بھائیوں کی امداد ہے۔

 

شیئر: