سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیانی، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدا لعاطی سے رابطوں کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے باہمی رابطے اور مشاورت کے تسلسل کی اہمیت، ایسے پرامن اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ پر زور دیا جو علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دے۔