Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر توانائی سے انڈین قومی سلامتی کے مشیر نے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی، انڈسٹریز و معدنی وسائل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے منگل کو ریاض میں انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العبیان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ اور اسے وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انرجی سکیورٹی کی سپورٹ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: