Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے پیر کو اپنا منصب سنبھالا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عہد نے اپنے پیغام میں اینڈی برنہم کی کامیابی، برطانیہ کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان بہترین تعلقات کو سراہا، انہیں تمام شعبوں میں مزید ترقی دینے اور مضبوط بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
 یاد رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے پیر کو اپنا منصب سنبھالا ہے۔
مانچسٹر کے سابق میئر اور ’کنگ آف دی نارتھ‘ کے نام سے مشہور اینڈی برنہم کو لیبر پارٹی نے کیئر سٹارمر کے استعفے کے بعد قیادت سونپی ہے۔
اینڈی برنہم سنہ 2001 سے 2017 تک رکن پارلیمان رہے اور ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کی حکومتوں میں وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
بعد ازاں انہوں نے خود کو عوامی رہنما کے طور پر منوایا، جہاں انہوں نے سادہ طرزِ سیاست کو جدید سوشل میڈیا مہم کے ساتھ جوڑا۔

 

شیئر: