Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے صدر جوزف عون کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے میں سلامتی اور استحکام بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو لبنان کے صدر جوزف عون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنان اور خطے کی حالیہ صورتحال کے علاوہ سلامتی اور استحکام بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
لبنانی صدر نے لبنان کی صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف، خطے میں استحکام اور قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔

شیئر: