سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے۔( فائل فوٹو)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور سفارتی اقدامات کی سپورٹ کے لیے ان مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی جو خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور فریڈم آف نیویگیشن کے ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے میں معاون ہیں۔
