سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے منگل کو سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی کشیدگی کو کم کرنے، خلیج عرب اور بحیرہ عرب میں فریڈم آف نیویگیشن کے لیے سفارتی کوششوں پر بات کی تھی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ سفارتکاری کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
