مصر میں ٹریفک حادثے میں اموات، سعودی عرب کا اظہار تعزیت
جمعرات 13 اگست 2026 21:21
حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ٹریفک حادثے میں اموات پر مصر کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے اس المناک حادثے پر مصری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے کہ مصر کی اسماعلیہ کمشنری میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا زرعی مزدوروں کو لے کر جانے والی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مرنے والوں میں بیشتر بچے اور نوعمر شامل ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
