شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں یمنی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
خطے کی حالیہ صورتحال اور متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یمن کی ہم منصب ڈاکٹر افراح الزوبہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یمن کے درمیان تعلقات کا جائزہ، یمن اور اس کےعوام کے لیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر افراح الزوبہ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر یمن میں سعودی سفیر، یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے لیے سعودی پروگرام کے سربراہ محمد آل جابر بھی موجود تھے۔
