شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور عمان کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوآرڈینیشن اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور عمان کے ہم منصب بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے الگ الگ رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطوں کے دوران وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خطے میں رونما ہونے والے اہم واقعات کے حوالے سے کوآرڈینیشن اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
