Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں، اماراتی وزارت دفاع کا بیان

وزارت دفاع نے بیان میں کہا کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے الزام لگایا ہے کہ منگل 18 اگست کو ایران نے امارات کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دو میزائلوں کا پتہ لگایا، ایک میزائل امارات کی علاقائی حدود سے باہر جبکہ دوسرا علاقائی پانیوں میں گرا ہے۔
وزارت دفاع نے بیان میں کہا ’ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاکہ ملک کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کے ساتھ اس کے مفادات اور قومی صلاحیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
وزارت دفاع نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے سرکاری ذرائع سے تمام خبریں حاصل کریں  افواہوں اور بے بنیاد معلومات سے گریز کریں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ممکنہ میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر شہریں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

 

 

شیئر: