Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان، سعودی عرب کا اہم اقتصادی شراکت دار ہے: سعودی وزیر خارجہ

دونوں وزرائے خارجہ نے تیسرے سٹریٹیجک ڈائیلاگ اجلاس میں شرکت کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جاپانی ہم منصب توشیمتسو موتیگی کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے تیسرے سٹریٹیجک ڈائیلاگ اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر کہا ’جاپان، سعودی عرب کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ مملکت، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔‘
’ہم سرمایہ کاری، توانائی، وسائل، سپلائی چین، دفاع اور ٹیکنالوجی کے ساتھ مہارت اور صلاحیتوں کے تبادلے میں تعاون کو بڑھانے کے امید افزا مواقع دیکھتے ہیں جو ہماری ترجیحات اور مشترکہ اہداف کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’سعودی عرب، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جاپان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔ انہوں نے اقتصادی لچک کو مضبوط بنانے، انرجی مارکیٹ اور عالمی تجارت کے استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹوکیو کی کوششوں کو سراہا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے میری ٹائم سکیورٹی کو مشترکہ ترجیح قرار دیا۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق بین الاقوامی ابی گزرگاہوں میں فریڈم آف نیویگیشن کی اہمیت ہر زور دیا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز، باب المندب اور دیگر میری ٹائم کوریڈوز کو کھلا اور ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ’مملکت کشیدگی میں کمی اور خطے میں تنازعات کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جامع اور پائیدار سفارتی حل پر توجہ مرکوز ہے۔‘
 اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارتکاری، بات چیت اور پر امن ذرائع ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہم بین الاقوامی قانون سپورٹ اور امن و استحکام کے لیے جاپان کے مثبت کردار کی قدر کرتے ہیں۔

 

شیئر: