سٹریٹیجک پارٹنر شپ فریم ورک: جی سی سی اور چینی حکام کا ریاض میں اجلاس
جمعرات 20 اگست 2026 21:49
متعدد علاقائی سیاسی اور سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور چین کے سینیئر حکام کا اجلاس جمعرات کو ریاض میں ہوا جس میں سٹریٹیجک پارٹنر شپ فریم ورک کے اندر تعلقات کے مستقبل کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں 2023-2027 کے لیے مشترکہ ایکشن پلان کے فریم ورک کے اندر تعاون کے شعبوں اور انہیں ترقی دینے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
جی سی سی کے رکن ملکوں پر ایرانی حملوں، علاقائی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ میری ٹائم کوریڈورز اور نیوی گیشن سکیورٹی، انرجی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت متعدد علاقائی سیاسی اور سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ڈائیلاگ اور کو آرڈینیشن جاری رکھنے، سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کی کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
