جی سی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال کا جائزہ
منگل 28 جولائی 2026 18:35
سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ نے منگل کو آبنائے ہرمز میں فریڈم آف نیویگیشن اور سکیورٹی سے متعلق ایشوز پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزارتی اجلاس میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں خلیجی وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری مذاکرت پر تبادلہ خیال کیا۔
کشیدگی کم کرنے اور علاقائی سکیورٹی مضبوط بنانے کے حوالے سے عملی مفاہمت کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کیے۔
آبنائے ہرمز میں فریڈم آف نیویگیشن اور سکیورٹی سے متعلق ہم آہنگی بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد بین الاقوامی قانون اور تمام خلیجی ممالک کے خود مختارانہ حقوق کے مطابق ٹرانزٹ کے حقوق اور بین الاقوامی تجارت کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھنا ہے۔
وزرائے خارجہ نے جوائنٹ ایکشن جاری رکھنے، سیاسی اور سفارتی حل کو ترجیح دینے، اعتماد سازی کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنے اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
