Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کا سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اعادہ

سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کیا جس میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی( فائل فوٹو)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سلامتی کونسل کے 7 اگست 2026 کو جاری بیان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کے ساتھ  کمرشل بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔
جی سی سی کے ایکس اکاؤنٹ پر سیکریٹری جنرل نے بیان میں کہا ’جی سی سی کے رکن ممالک سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے بار بار ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو مملکت کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی، اس کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’کمرشل بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اور انٹرنیشنل میری ٹائم شپنگ لائنز کو خطرے میں ڈالنا ایک خطرناک اضافہ ہے جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔‘
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ وہ ان سنگین حملوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، حوثی ملیشیا کو اس کے حملوں اور بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرنے کے ساتھ جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کے لیے اقدامات کرے۔
جی سی سی نے مملکت کی سلامتی اور استحکام کو درپیش ہر خطرے کا مقابلہ کرنے میں مکمل یکجہتی اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔ علاقائی خود مختاری، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے مملکت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کی۔

 

شیئر: