طائف ریسنگ سیزن میں 22 مقابلے، انعامات کی مجموعی مالیت 23 لاکھ سعودی ریال
مقابلے میں انعامات کی کل رقم 23 لاکھ سعودی ریال ہے (فوٹو: ایس پی اے)
طائف گورنریٹ کے کنگ خالد ریس کورس میں آج اور کل 2026 کے طائف ریسنگ سیزن کے پانچویں ہفتے کے سلسلے میں نویں اور دسویں ریسنگ نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سیزن میں مجموعی طور پر 22 ریسیں شامل ہیں جو ہر رات 11 بجے منعقد ہوں گی اور جن کے انعامات کی کل رقم 23 لاکھ سعودی ریال ہے۔
جوکی کلب آف سعودی عرب نے طائف کے رہائشیوں اور وزیٹرز کو دعوت دی ہے کہ وہ پانچویں ہفتے کی ان ریسوں میں شرکت کریں اور کنگ خالد ریس کورس میں ریسنگ کے ماحول، تفریحی سرگرمیوں، مہمان نوازی، ریستوران ایریا اور پیکجز سے لطف اندوز ہوں۔
وی بک ڈاٹ کام ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کرنے پر انٹری بالکل مفت ہے۔
