Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی نے جمعے کو ریاض میں چینی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی امور کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب میں چین کے سفیر ژانگ ہوا بھی موجود تھے۔

 

شیئر: