Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں، سڑکوں پر حد نگاہ متاثر

روڈ سیفٹی اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض جمعے کو ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کی زد میں رہا۔ گرد وغبار کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو ریاض میں گرد وغبار اور تیز ہواؤوں کے باعث حد نگاہ صفر تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
روڈ سیفٹی اتھارٹی اور سعودی ہائی وے سکیورٹی نے ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔ 
بیان میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا وہ سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کردی ہدایات پر عمل کریں۔

 

شیئر: