’ دھند سے حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہوسکتی ہے‘
ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ گاڑی کی رفت کم رکھیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے غیر یقینی موسمی صورتحال پر احتیاطی تدابیر سے متعلق وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈو میں ہدایت کی گئی کہ ان دنوں جن علاقوں میں گہری دھند ہے وہاں ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ گاڑی کی رفت کم رکھیں۔ بعض مقامات پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہوسکتی ہے۔
ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔
وڈیو میں مزید کہا گیا’ دھند ایک قدرتی موسمی عمل ہے جو زمین کی سطح کے قریب پانی کے بخارات کے گاڑھا ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔‘‘
دھند کی تشکیل کے 3 اہم عوامل ہیں جن میں زیادہ نمی کا ہونا خاص طورپر بارش کے بعد، ٹھنڈی ہوائیں اور رات کے وقت آسمان کا صاف ہونا جس سے زمین کی سطح جلد ٹھنڈی ہو جاتی ہے جس سے دھند پیدا ہوتی ہے۔
