دوطرفہ تعلقات: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اماراتی صدر کا مکتوب موصول
اماراتی سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مطر سالم الظاھری نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی گئی۔
