شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو زمبابوے کے صدر کا مکتوب موصول
مکتوب سعودی عرب اور زمبابوے کے درمیان دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کا تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب سعودی عرب اور زمبابوے کے درمیان دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں زمبابوے کے سفیر جوناتھن ووتناشے نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
