Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی پیرس میں ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری دورہ فرانس کے موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ اور انہیں مشترکہ مفادات کے مطابق مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام  پر اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی، فرانس میں سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل بھی موجود تھے۔

 

شیئر: