Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کی میزبانی کرے گا

’ان ٹو نیو ورلڈز‘ کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ریاض میں جاری رہے گا( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ’ان ٹو نیو ورلڈز‘ کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ریاض کے شمال میں مواقع ملہم میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔
یہ ایونٹ دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین، انوویٹرز، سرمایہ کاروں اور سٹارٹ اپس کو اکھٹا کرے گا۔
سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن، سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیررٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز نے گلوبل ایونٹس کمپنی انفارما اور انویسٹمنٹ فنڈ کی سپورٹ سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔
پانچویں ایڈیشن میں ایک ہزار سے زائد سپیکرز، ایک ہزار 800 ٹیک کمپنیاں، 600 سے زائد سٹارٹ اپس اور ایک ہزار 900 سے زیادہ سرمایہ کاروں اور وینچر کیپیٹل کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ ایونٹ سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان نئے مواقع پیدا کرنے میں لیپ کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔
لیپ 2026 ایک وسیع پروگرام پیش کرے گا جس میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اکانومی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس میں ڈیپ فیسٹک، وقف اے آئی پروگرام، فنٹیک،ہیلتھ ٹیک، سمارٹ سٹیز، ایڈ ٹیک، سپورٹس ٹیک، سپیس، گیمنگ اور ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر شامل ہیں۔
یہ ایونٹ ٹیکنالوجی کے معاشی اور سماجی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے، قومی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طلبہ، مرد و خواتین اور کاروباری افراد کو جدید گلوبل انویشنز کو دریافت کرنے، بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھانے اور امید افزا کیریئر اور کاروباری راستوں کی تلاش پر توجہ مرکوز کرے گا۔

لیپ 2026 ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے سفر میں ایک نئے سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جہاں خیالات مواقع بن جاتے ہیں اور عزائم سرمایہ کاری اور موثر شراکت داری میں تبدیل ہوتے ہیں۔
سعودی وژن 2030 کے تحت معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے منصوبے سے ہم آہنگ یہ ایونٹ مملکت کے عالمی ٹیکنالوجی حب بننے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

 

شیئر: