Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گلوبل ہیلتھ ایگزبیشن کے نویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا

یہ ایونٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہیلتھ پروفیشلز کو متوجہ کرے گا( فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی دارالحکومت ریاض 26 سے 29 اکتوبر تک گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن کے نویں ایڈیشن کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق (انویسٹ اِن ہیلتھ) کی تھیم کے تحت ہونے والے اس ایونٹ میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کے رہنما، سرمایہ کار، فیصلہ ساز اور ماہرین کے ساتھ بین الاقوامی اور مقامی ہیلتھ کیئر ادارے بھی شرکت کریں گے۔
یہ ایونٹ ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر(ملھم) میں وزارت صحت کی سرپرستی میں ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سپورٹ کے ساتھ منعقد ہوگا جو سعودی وژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔
توقع کی جا رہی ہے یہ ایونٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہیلتھ پروفیشلزکو متوجہ کرے گا جس  میں 100 سے زائد ملکوں کے دو ہزار 200 برانڈز، ایک ہزار سرمایہ کار اور 500 سپیکرز اور ماہرین شامل ہیں۔
یہ ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کے لیے 120 گھنٹے کے میڈیکل ایجوکیشن پروگرام بھی آفر کرے گا۔

یہ ایونٹ مختلف شعبوں میں جدید سلوشنز اور انوینشنز بھی متعارف کرائے گا جن میں لائف سائنسز، ڈیجیٹل ہیلتھ، فارماسیوٹیکلز، میڈیکل ڈیوائسز، کنزیوم ایبلز، لائف سٹائل اینڈ ویلنیس، سٹارٹ اپس اور انوینشن شامل ہیں۔
ریاض میں ہونے والی یہ ایگزیبیشن گزشتہ سال کے ایونٹ کے اہم نکات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہیلتھ کیئر کو درپیش چیلنجز کے عملی حل پر توجہ مرکوز کرے گی۔

 

شیئر: