Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: تاریخی پہاڑی مقام جبل المرقب کو سیاحتی منزل میں بدلنے کی تیاری

یہ مقام ماضی میں نگرانی اور دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
قصیم ریجن کی میونسپلٹی عیون الجوا تاریخی پہاڑی جبل المرقب کو ایک پرکشش سیاحتی اور سماجی مقام میں تبدیل کر رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پہاڑی مقام کی قدرتی و تاریخی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے ہوئے رہائشیوں اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے ساتھ علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے گا۔
میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر فلاح الجبرین نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبہ میونسپلٹی کی جانب سے تاریخی اور قدرتی مقامات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں جبل المرکب کی بلندی اور کمشنری کے قدرتی اور شاندار نظاروں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہاڑ عیون الجوا کی تاریخ سے وابستہ اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ جسے ماضی میں نگرانی اور دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس پہاڑ کی چوٹی سے پورے علاقے کا خوبصورت اور وسیع نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ سیاحتی مقام قدرتی ماحول اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ  سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ منصوبہ یہاں آنے والوں کو منفرد تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ معیار زندگی کو بڑھانے اور مقامی سیاحت کو بھی سپورٹ کرے گا۔ ترقیاتی کاموں کے دوران اس مقام کی تاریخی شناحت کو برقرار رکھا جائے گا۔

 

شیئر: