سحاب ویو پوائنٹ: جبلِ اسود کی دھند میں ڈوبا ہوا ایک دلکش سیاحتی مقام
جبل الاسود 1800 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کی الریث کمشنری میں جبل اسود (بلیک ماؤنٹین) پر کلاؤڈ ویو پوائنٹ (سحاب ویو پوائنٹ) سیاحوں کو فطرت میں ڈوبے ہوئے ایک منفرد سیاحتی تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ایک بلند مقام پر واقع یہ ویو پوائنٹ مسلسل دھند میں گھرا میں رہتا ہے جہاں پہاڑی چوٹیاں اردگرد کی ڈھلوانوں میں گھل مل کر ایک دلکش پینورامک منظر پیش کرتی ہیں۔
لکڑی سے بنا واک وے اس ویو پوائنٹ کا مرکزی حصہ ہے جو 250 میٹر سے زیادہ طویل ہے۔ وزیٹرز بلند و بالا پہاڑی چوٹیوں، قدرتی ڈھلوانوں اور صدیوں پرانے پہاڑی دیہات کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
موسم گرما کے دوران جبل الاسود ٹھنڈے پہاڑی ماحول کے متلاشی سیاحوں اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یہاں بادل مستقل سایہ فگن رہتے ہیں اور دھند چھائی رہتی ہے۔
یہ ویو پوائنٹ علاقے میں ہائیکنگ اور تفریح کے مواقع کو بڑھا رہا ہے جہاں سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
جبل اسود 1800 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو جیزان شہر سے 124 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

گھنے پودوں سے گھرا ہونے کے باعث دور سے یہ سیاہ رنگ کا نظر آتا ہے اس لیے اسے جبل اسود کہا جاتا ہے۔
جبل اسود کی شکل قوس نما ہے۔ یہ شمال سے مشرق کی جانب جھکا ہوا ہے اور اس کے شمال اور شمال مغرب میں جبل القہر اور وادی لجب واقع ہیں۔
