Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا مکتوب موصول

مکتوب دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں سے متعلق ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تحریری مکتوب سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں سے متعلق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جدہ میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ ہمایوں کبیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: