سعودی ولی عہد کو جمہوریہ چیچنیا کے صدر کا مکتوب موصول
کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے مکتوب موصول کیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منگل کو جمہوریہ چیچنیا (شیشان) کے صدر رمضان قادروف کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد سے جدہ میں چیچنیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر سپورٹس احمد قادروف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اور جمہوریہ چیچنیا کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
