Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا غزہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ

یہ منصوبہ فلسطینی عوام کو امداد کی فراہمی کے لیے سعودی مہم کا حصہ ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے غزہ میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ایک ہیومینٹیرین پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی عوام کو امداد کی فراہمی کے لیے سعودی مہم کا حصہ ہے۔
اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، مقامی کمیونٹی اور پانی کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
اس منصوبے کے تحت روزانہ تقریبا پانچ لاکھ لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ اسے واٹر ٹینکروں کے ذریعے بے گھر افراد کے کیمپوں میں تقسیم کیا جائے گا جس سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ پروجیکٹ پینے کے صاف پانی تک رسائی بہتر بنانے اور بڑھتی ہوئی انسانی ہمدردی کی ضروریات کو کم  کرنے میں مدد کرے گا۔

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اس سے قبل خان یونس اور دیر البلا ح میں پانی صاف کرنے کے چار پلانٹس قائم کیے تھے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی غزہ میں پانی کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کی توسیع ہے۔
تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں منصوبے اور غزہ کی پٹی میں آبی تحفظ کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: