Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کا شکریہ‘ غزہ میں نئے خیمے اور گرم کھانے تقسیم

مجموعی طور پر 70 بے گھر خاندانوں نے خیموں کی فراہمی سے فائدہ اٹھایا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرغزہ میں متاثرہ خاندانوں میں ضروری امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق غزہ میں متاثرہ خاندانوں میں خیمے تقسیم کیے گئے، ان کے کیمپوں کو شیلنگ اور آگ لگنے سے نقصان پہنچا تھا۔
وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں مجموعی طور پر 70 بے گھر خاندانوں نے خیموں کی فراہمی سے فائدہ اٹھایا جو کہ فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے جاری وسیع سعودی مہم کا حصہ ہے۔
غزہ میں سعودی امدادی ایجنسی کے ایگزیکیٹو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کی فیلڈ ٹیموں نے متاثرہ خاندانوں کو شیلٹر فراہم کرنے کے ساتھ ان کے مصائب میں کمی کے لیے امداد بھی تقسیم کی۔
فلسطینی متاثرین نے سعودی عرب کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے خمیوں کی فراہمی سے ان کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
یہ امداد کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے متاثرہ افرد کی فوری ضروریات پورا سعودی عرب کے عزم کا حصہ ہے۔

علاوہ ازیں عزہ میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سینٹرل کچن نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

 

شیئر: