Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی جان سے گئے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حماس اور غزہ میں موجود دیگر مسلح گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو: اے پی)
غزہ کی پٹی میں جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عزہ کے طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے قرارہ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ ایک اور حملے میں غزہ شہر کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو بعد ازاں غزہ شہر میں ایک اور فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
امریکہ کی حمایت سے اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی نے تباہ حال علاقے میں بڑے پیمانے کی لڑائی روک دی تھی، تاہم اسرائیلی فوج کے حملے مکمل طور پر نہیں رک سکے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حماس اور غزہ میں موجود دیگر مسلح گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع تر منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس منصوبے میں اسرائیلی فوج کا انخلا اور حماس کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہے۔
غزہ کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے غزہ میں 1,300 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: