Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی عوام کی سپورٹ: سعودی عرب نے نیا امدادی قافلہ غزہ بھیج دیا

سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے غزہ کی پٹی میں یہ امداد وصول کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اتوار کو فلسطینی عوام کی مدد کے لیے مہم کے ایک حصے کے طور پر انسانی امداد کا ایک نیا قافلہ غزہ کے علاقے دیر البلح  بھیجا ہے جس میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے نے یہ امداد وصول کی۔
سینٹر کی فیلڈ ٹیمیں ایک منظم میکانزم کے تحت امداد کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتی ہیں، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ انتہائی ضرورت مند خاندانوں ترجیح دی جائے۔  
یہ امداد سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے غزہ میں جاری انسانی ہمدردی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعے ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔

اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی گئی ہیں۔

 

شیئر: