Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویوٹا چیمپیئن شپ ویمن کپ میں دو سعودی خواتین ڈرائیورز کی پہلی اور دوسری پوزیشن

ریم العبود نے پہلی جبکہ یاسمین السید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کورنش سرکٹ میں منعقدہ سعودی ٹویوٹا چیمپیئن شپ ٹائم اٹیک 2026 کے پہلے راؤنڈ میں ویمنز کپ کے دوران سعودی ریسرز ریم العبود اور یاسمین السید نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریم العبود نے پہلی جبکہ یاسمین السید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ نتائج موٹر سپورٹس میں سعودی خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور مقامی چیمپیئن شپس کے ذریعے مقابلے اور تجربہ حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کرتے ہیں۔
یہ مواقع خواتین ریسرز کی ایک نئی نسل کو تیار کرنے میں مدد دے رہے ہیں جو علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یاد رہے جوش و خروش اور چیلنج سے بھرپور سعودی ٹویوٹا چیمپیئن شپ ٹائم اٹیک 2026 کا پہلا راؤنڈ سنیچر کی شب جدہ کورنش سرکٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے۔
یہ چیمپیئن شپ سعودی آٹوموبیل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کی زیرِ نگرانی منعقد کی گئی جس کا انتظام آفیشل پارٹنر جمیل موٹر سپورٹس اور باخشب موٹر سپورٹس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
افتتاحی راؤنڈ کے لیے 107 مرد اور خواتین ڈرائیورز نے رجسٹریشن کراوئی جس میں 74 نے تیکنیکی معائنہ پاس کیا۔ 

 

شیئر: