Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

علاقائی صورتحال اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو استنبول میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹیجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے مطابق انہیں مضبوط بنانے اور فروع دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: