سعودی عرب اور سیشلز کا اقتصادی اور سیاحتی شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ
جمعرات 3 ستمبر 2026 17:47
سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں سیشلز کے نائب صدر کا خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ سیشلز کے نائب صدر سیبا سٹین پلے کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سیشلز کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقے بھی تلاش کیے۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔
