Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، چار افراد گرفتار

پوسٹل پارسل میں چھپائی گئی 18 ہزار 549 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں( فوٹو: سکرین گریب)
دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، پوسٹل پارسل کے اندر چھپائی گئی 18 ہزار 549 نشہ آور گولیاں (ایمفیٹامین) برآمد کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کسٹم انسپکٹرز نے معمول کی چیکنگ کے دوران جدید سکیورٹی ڈیٹیکشن سسٹم اور کینائن یونٹس کی مدد سے منشیات کا پتہ لگایا گیا۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے مملکت میں پوسٹل پارسل وصول کرنے والے چار مشتنبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
بیان میں اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے اور معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: