Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اسلامک پورٹ پر شُوز شپمنٹ میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

حکام نے شپمنٹ میں چھپائی گئی 58.6 کلو گرام میتھیمفیٹائن برآمد کرلی (فوٹو: سکرین گریب)
جدہ اسلامک پورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے شُوز شپمنٹ میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کسٹم انسپکٹرز نے معمول کے معائنے کے دوران ایڈوانس سکیورٹی ٹیکنالوجی اور ٹرینڈ ڈیٹیکشن میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے شُوز شپمنٹ میں چھپائی گئی 58.6 کلو گرام میتھیمفیٹائن برآمد کرلی۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے شپمنٹ کو وصول کرنے والے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اتھارٹی نے سکیورٹی پارٹنرز کے ساتھ قریبی تعاون سے معاشرے کو غیر قانونی مادوں سے بچانے کے لیے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: