تبوک، جازان، عسیر اور نجران میں منشیات سمگلنگ کی چار بڑی کوششیں ناکام
ایک ہزار 123 ایتھوپین اور 832 یمنی شہریوں اور 25 سعودیوں کو گرفتار کیا گیا (فوٹو:ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے تبوک، جازان، عسیر اور نجران میں منشیات سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
9 لاکھ 42 ہزار 485 نشہ آور گولیوں(ایمفیٹائن) 26 لاکھ 95 ہزار 731 ممنوعہ طبی گولیاں، 2.8 ٹن حشیش، 138 ٹن قات (نشہ آور پودا) سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
سکیورٹی کارروائیوں میں بارڈر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ہزار 123 ایتھوپین اور 832 یمنی شہریوں اور 25 سعودیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کی تقسیم کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی معلومات متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے رپورٹ کریں۔
یہ کارروائی وزارت داخلہ کی منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے، مملکت کی سلامتی اور نوجوانوں کو ہدف بنانے والی سمگلنگ اور منشیات کی تقسیم کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
