امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان سے امریکی کانگریس کے رکن ابراہام حمادہ نے ملاقات کی ہے۔
ابراہام حمادہ امریکی ریاست ایریزونا سے امریکی کانگریس کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ہاؤس آرمیڈ سروسز کمٹی اور ویٹرنز افیئرز کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
HRH @rbalsaud met yesterday with Congressman @RepAbeHamadeh. The two discussed the Saudi-US relations and ways to strengthen cooperation between the two countries. They also discussed developments in the region, as well as topics of mutual interest. pic.twitter.com/pGcAsVt0jN
— Saudi Embassy USA (@SaudiEmbassyUSA) September 4, 2026
انہوں نے خطے کی حالیہ صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات کی۔
یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔









