Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریما کی امریکہ میں انٹرنیشنل سائنس انجینیئرنگ فیئر میں شریک سعودی طلبہ کی حوصلہ افزائی

سعودی ٹیم میں 40 سٹوڈنٹس جبکہ دو مبصرین شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ایریزونا کے شہر فینکس میں منعقد ہونے والے ریجینرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں شریک سعودی سائنس اینڈ انجینیئرنگ ٹیم سے آن لائن میٹنگ کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد سعودی طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کرنا تھا جو دنیا کے سب سے بڑے پری یونیورسٹی ریسرچ اور انوویشن فورم میں مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس فیئر میں 70 ممالک سے 1700 سے زائد طلبہ نے 22 سائنسی شعبوں میں حصہ لیا جبکہ 1200 ججوں نے ان طلبہ کے پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔
شہزادی ریما نے کہا کہ سعودی طلبہ سعودی عرب کے سفیر ہیں اور انہوں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ سائنسی مہارت، بہترین اخلاق اور قومی اقدار کے ساتھ نمائندگی کرنا مملکت کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی ٹیم میں 40 سٹوڈنٹس جبکہ دو مبصرین شامل ہیں جو کئی سائنسی شعبوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

فیئر کے دوران طلبہ نے اپنے پروجیکٹس سپانسرز اور انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پیش کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے انوویٹیو کام کو پیش کیا اور اس پر ماہرین، سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بحث کی۔
سعودی ٹیم نے پِن، فلیگ اور گفٹ ایکسچینج کی تقریب میں دوسرے ممالک کے طلباہ کے ساتھ حصہ لیا جس سے مختلف ثقافتوں کے درمیان میل جول اور ہم آہنگی کو فروغ ملا۔

طلبہ نے دنیا کے سب سے بڑے پری یونیورسٹی سائنس فیئر میں مملکت کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کیا اور کہا کہ ایسے ایونٹس سے بین الاقوامی رابطے کو قوت ملتی ہے اور سائنسی اور ثقافتی تجربہ بڑھتا ہے۔
کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کریٹیویٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت سے سعودی عرب 2007 سے ہر سال اس فیئر میں حصہ لے رہا ہے جس میں اب تک مملکت کو 185 ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں 124 میجر اور 61 سپیشل ایوارڈز شامل ہیں۔

 

شیئر: