سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے
ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق دورے کے دوران وہ جرمن ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے جس میں سعودی عرب اور جرمنی کے تعلقات، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
