Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جرمن وزیر اقتصادی امور اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اقتصادی  تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو برلن میں جرمنی کی وزیر اقتصادی امور اور توانائی سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اقتصادی  تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ شراکت داری کے دائرہ کار کو وسعت دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کے تبادلے میں اضافے اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق دونوں ملکوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے مواقع پر بات کی گئی۔ 
یہ کوششیں بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے ، شراکت داری کے نئے افق کھولنےاور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔
دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے اور اس سے متعلقہ شراکت داریوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، اس میں انرجی سکیورٹی، پائیداری، سپلائی چینز کا استحکام شامل ہے۔
اس کے علاوہ ابی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور سیفٹی اور کمرشل نیویگیشن کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زوردیا گیا تاکہ موجودہ بحرانوں کے اثرات کم کرنے، توانائی کی مارکیٹ کے استحکام اور بین الاقوامی معیشت کو سہارا دینے میں مدد مل سکے۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے برلن میں عرب ریاستوں کے پارلیمانی گروپ کے چیئرمین اور جرمن پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر الیگزینڈر رڈوان اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی، جرمن تعلقات کا جائزہ، خطے کے بحرانوں کے جامع، منصفانہ اور پرامن حل تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: