Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر آئندہ ماہ ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرے گی

بحرہ احمر کا ساحل سعودی عرب میں اتحاد ایئر کی چھٹی منزل ہوگی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے 4 اکتوبر سے سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ابو ظبی اور ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ابتدا ہفتے میں ایک پرواز سے ہوگی بعد میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
وام کے  مطابق ابوظبی سے صرف تین گھنٹے کی مسافت پر واقع تبوک ریجن کے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیٹ ورک میں سال بھر کے لیے دستیاب سیاحتی منزل میں شامل کیا جائے گا۔
اتحاد ایئر کے انٹرنیشنل نیٹ ورک بشمول خلیجی ممالک، پاکستان اور انڈیا کے مسافر ابوظبی سے ایک کنکشن کے ذریعے بحیرہ احمر تک پہنچ سکیں گے۔
ریاض، جدہ، دمام، مدینہ اور قصیم کے بعد بحیرہ احمر سعودی عرب میں اتحاد ایئر کی چھٹی منزل بن جائے گا۔
اتحاد ایئر کے سی ای او انتونو الڈو نیوس نے کہا ’جزائر، مرجانی چٹانیں اور آرام اب ابو ظبی سے مختصر پرواز اور پورے نیٹ ورک میں کہیں بھی ایک کنکشن کے فاصلے پر ہیں، ایسے مقامات پر تعطیلات گزارنے کے لیے لوگ عموما طویل فاصلے کی پرواز لیتے ہیں۔‘

 

شیئر: